Wednesday, April 24, 2024

ٹوئٹر کا  اخلاق باختہ اور دھمکی آمیز پیغامات کی روک تھام  کا اعلان

ٹوئٹر کا  اخلاق باختہ اور دھمکی آمیز پیغامات کی روک تھام  کا اعلان
April 22, 2015
نیویارک(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا  کی مشہور سائٹ ٹوئٹر نے اخلاق باختہ اور دھمکی آمیز پیغامات کی روک تھام کے لیے نئے ٹول اور پالیسیز کو متعارف کرانے کااعلان کیا ہے اب ٹوئٹر پر نہ تو کوئی کسی کو دھمکی دے سکے گا اورناہی ناپسندیدہ گفتگو زبردستی سنی جاسکے گی کیونکہ ٹوئٹر نے ایسے بلاگز کامکمل  توڑ کرنے کی ٹھان لی ہے۔ کیونکہ اب ٹویٹ استمال کرنے والے اپنی پسند سے کسی بھی ناپسندیدہ ٹوئٹ کو بلاک کرسکتے ہیں ٹوئٹر کی جانب سے  اگرکسی بھی شخص کی جانب سے  اس طرح کی خلاف ورزی کے واضح ثبوت مل گئے تو ٹوئٹر ٹیم اس شخص  کی سائٹ  مقررہ مدت تک بلاک کرنے کا حق رکھ سکے گی جبکہ متعلقہ شخص کو دوبارہ سے سروس  کے حصول کے لیے  پہلے ناپسندیدہ ٹوئٹس کو ختم  کرنا ہوگا۔ ٹوئٹر کو دھمکی آمیز ٹوئٹ کی شکایت کا  2013سے سامنا ہےجس میں سب سے زیادہ  خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سے متعلق ہے،ٹوئٹر کی جانب سے سخت اقدامات اس وقت آنا شروع ہوئے جب امریکی اداکار روبن ویلیم کی خودکشی کے بعد اسکی بیٹی کو ناپسندیدہ ٹوئٹ کا سامنا کرنا پڑا۔