Thursday, April 18, 2024

ٹوئٹر نے مذہبی منافرت پھیلانے والے مواد پر پابندی لگا دی

ٹوئٹر نے مذہبی منافرت پھیلانے والے مواد پر پابندی لگا دی
July 11, 2019
اسلام آباد (نیٹ نیوز) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے مختلف مذاہب کیخلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔ ٹوئٹر نے اعلان کیا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کسی بھی مذہب کیخلاف ٹوئٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اوراس پابندی کے بعد دنیا میں کسی بھی مذہبی گروہ یا فرد واحد کو مذہب کی بنیاد پر تضحیک کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ویب سائٹ پر اپنے صارفین سے سوال کیا تھا کہ نفرت انگیز مواد کیخلاف پالیسی میں مزید بہتری کیسے لائی جائے ؟،جس کے جواب میں ہزاروں افراد نے اپنے رائے کا اظہار کیا جن کو مد نظر رکھتی ہوئے نئی پالیسی ترتیب دی گئی ہے ،ٹوئٹر کی اس حکمت عملی کو سراہا جارہا ہے ۔