Monday, September 16, 2024

ٹوئٹر نے بڑی تبدیلی لانے پر کام کا آغاز کر دیا

ٹوئٹر نے بڑی تبدیلی لانے پر کام کا آغاز کر دیا
April 21, 2017
نیویارک (ویب ڈٰیسک )سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹرپرعام صارفین کی ٹائم لائن پر تازہ واقعات سے متعلق کی جانے والی ٹوئٹس، خبروں، تجزیوں اور آرٹیکلز کو سامنے لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق صارفین کی ٹائم لائین پر ’سجیسٹڈ ریڈنگ‘ کے نام سے ایک نیا آپشن متعارف کرایا جائے گا، جس میں روز مرہ کے کسی بھی واقعے سے متعلق کی جانے والی بہترین ٹوئیٹس، خبروں، تجزیوں اور مضامین کو تجویز کیا جائے گا۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے، جیسے اس وقت ٹوئیٹر کی ٹائم لائین پر دیگر افراد کو فالو کرنے کے لیے تجویز پیش کی جاتی ہے۔ کمپنی کے مطابق ٹوئیٹر کے ماہرین اس منصوبے پر کئی عرصے سے کام کر رہے ہیں اور اسے صارفین کی دلچپسی کو نظر میں رکھ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ تاہم ٹوئیٹر نے یہ نہیں بتایا کہ تبدیلی عام صارفین کی ٹائیم لائین پر کب کی جائے گی۔