Saturday, April 20, 2024

ٹوئٹر نے ایک ٹویٹ میں 140 حروف کی حد میں نرمی لانے کی تصدیق کر دی

ٹوئٹر نے ایک ٹویٹ میں 140 حروف کی حد میں نرمی لانے کی تصدیق کر دی
May 25, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ٹویٹر نے کہا ہے کہ اب ٹویٹس میں تصاویر‘ ویڈیو یا ویب سائٹ کے لنک 140 حروف میں شامل نہیں ہوں گے۔ یوں اس خبر کی تصدیق ہو گئی ہے کہ ٹویٹر فی ٹویٹ 140 حروف کی حد میں نرمی لا رہا ہے۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کے مابین گفتگو کا طریقہ بھی بدل رہا ہے۔ ٹویٹر کے مطابق ان اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ اگر ٹویٹ کرتا ہے تو لوگوں کیلئے اسے سمجھنا آسان ہو جائے۔ تجزیہ کاروں نے ٹویٹر کے اس اقدام کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران خبروں میں ٹویٹس کا حوالہ دیے جانے کے باوجود نئے صارفین نہیں آئے کیونکہ اس کی ایک وجہ اس کا مبہم ہونا بھی ہے۔ ٹویٹر کے سی ای او نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ان کی بڑی ترجیح یہ ہے کہ وہ رواں برس ٹویٹر کو بہتر اور سادہ بنائیں۔