Sunday, September 8, 2024

ٹوئٹر نے اپنی دسویں سالگرہ کی خوشی میں ٹویٹ کے ہندسوں کی تعداد 140کر دی

ٹوئٹر نے اپنی دسویں سالگرہ کی خوشی میں ٹویٹ کے ہندسوں کی تعداد 140کر دی
March 21, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) مشہور سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر کو وجود میں آئے عشرہ بیت گیا۔ ٹوئٹر نے دسویں سالگرہ کی خوشی میں ٹوئٹس کے ہندسوں کی تعداد 140 کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایک وقت تھا کہ خط کے ذریعے پیغام ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جاتا تھا اور اب ٹیکنالوجی کے جن نے سب آسان اور دنوں کا کام سیکنڈز میں سمیٹ دیا ہے۔ سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر آج اپنی دسویں سالگرہ منارہی ہے۔ جی ہاں آج سے دس سال پہلے ٹوئٹر نے اپنی آمد کے ساتھ ہی ڈیجیٹل ورلڈ میں ایک انقلاب برپا کر دیا جس سے پیغام رسانی اور اپنی بات دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ایسے روایت پڑی کہ گویا سب ہی اس کے دیوانے ہونے لگے۔ 10 سال پہلے 21 مارچ 2006ءکو ٹوئٹر ویب سائٹ کا آغاز ہوا اور آج تیس کروڑ سے زائد افراد ٹوئٹر کا استعمال کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر نے اپنی دسویں سالگرہ کے موقع پر ایک تہنیتی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں 10 برس کے سفر کو تصویری جھلکیوں میں دکھایا گیا ہے۔ ٹوئٹر نے دسویں سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹس کے ہندسوں کو ایک سو چالیس کر کے صارفین کو تحفہ بھی دیا ہے۔