Friday, May 17, 2024

ٹوئٹر نے ’انڈو ٹویٹ‘ فیچر پرکام شروع کردیا

ٹوئٹر نے ’انڈو ٹویٹ‘ فیچر پرکام شروع کردیا
March 6, 2021

کیلیفورنیا (ویب ڈیس) مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کیلیے نئے فیچر ’انڈو ٹویٹ‘ پر کام شروع کردیا۔

انڈو فیچر کے ذریعے صارفین کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اپنا ٹویٹ پوسٹ ہونے سے قبل روک کر اس میں ترمیم کرلے مگر اس کے لیے چند سیکنڈز کا وقت دیا جائے گا۔

ٹویٹ کرنے کے بعد صارف کے سامنے ایک بٹن ظاہر ہوگا جس پر کلک کرنے کے بعد پوسٹنگ رک جائے گی اور صارف اپنے ویٹ کو تبدیل کرسکے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت اگر صارف ٹویٹر پر کوئی ٹویٹ کرتا ہے کہ ’ٹویٹ بٹن‘ پر کلک کرنے کے بعد اُسے مہلت نہیں ملتی، غلطی کی صورت میں اُسے ڈیلیٹ کرنے کے بعد دوبارہ ٹویٹ کرنا پڑتا ہے۔