Friday, April 19, 2024

ٹنڈولکر کی تصویر کو عمران خان کی کہہ کر شیئر کرنا نعیم الحق کو مہنگاپڑ گیا

ٹنڈولکر کی تصویر کو عمران خان کی کہہ کر شیئر کرنا نعیم الحق کو مہنگاپڑ گیا
June 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  نعیم الحق نے ٹنڈولکر  کی پرانی تصویرکوعمران خان کی 1969 کی تصویر بناکر شیئر کردیا،سوشل میڈیا پر صارفین نے نعیم الحق کا مذاق بنا دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کی پرانی تصویر کو عمران خان کی 1969 کی تصویر بنا کر پیش کرنے پر صارفین نے خوب مذاق اڑایا۔ https://twitter.com/naeemul_haque/status/1142152323877281792 نعیم الحق نے ایک  تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا یہ  تصویر عمران خان کی 1969 کی تصویر ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کی خوب تصحیح کی۔ ٹویٹر صارفین نے نعیم الحق کی ٹویٹ پر دلچسپ تبصرے کیے  ، حمزہ نامی صارف نے وزیر اعلی پنجاب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وسیم اکرم2019 ۔ صارف محمد زیبر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بیٹنگ کرتے ہوئے تصویر کے ساتھ لکھا ‘سر ڈونلڈ جارج بریڈمین 1930 میں ایشز سیریز کے لیے دورہ انگلینڈ میں اوول کے میدان میں۔ وقاص نامی صارف نے وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا آئن اسٹائن 2019۔ ایک صارف نے بھارتی اداکار ارباز خان کی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا راجر فیڈرر2019۔