Saturday, April 20, 2024

ٹنڈوالہ یارمیں پولیو کے مرض سے آگاہی کے لیے واک کا اہتمام

ٹنڈوالہ یارمیں پولیو کے مرض سے آگاہی کے لیے واک کا اہتمام
March 13, 2015
ٹنڈوالہ یار(ویب ڈیسک)محکمہ صحت ٹنڈوالہ یار کی جانب سے پولیوکے مرض سےعوام کو آگاہی دینے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر احمد علی تالپورکی قیادت میں پولیو واک کا اہتمام کیا گیا۔ پولیو واک میں اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم عالمانی ، ڈاکٹر معین قریشی سمیت افسران ، ایل ایچ ڈبلیو اور اسکول کی طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایچ او احمد علی تالپور نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کا آغاز سولہ مارچ سے ہوگا جو اٹھارہ مارچ تک جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ پولیو ایک ایسا موذی مرض ہے جس سے بچہ پوری زندگی کے لیے معذور ہوجاتا ہے۔ انھوں نے والدین پر ذور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر قومی فریضہ ادا کریں۔