Sunday, September 8, 2024

ٹنڈو محمد خان: کچی شراب پینے سے چوبیس افراد ہلاک، بیس کی حالت تشویشناک

ٹنڈو محمد خان: کچی شراب پینے سے چوبیس افراد ہلاک، بیس کی حالت تشویشناک
March 22, 2016
ٹنڈو محمد خان (نائنٹی ٹو نیوز) ٹنڈو محمد خان میں کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چوبیس ہو گئی۔ مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل جبکہ بیس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لے لیا اور واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب نے کئی قیمتی زندگیاں نگل لیں اور گھرانوں میں صف ماتم بچھا دی۔ گذشتہ شب ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں سے زہریلی شراب پینے کے باعث چار نوجوان ہلاک ہو گئے جبکہ کئی افراد کو تشیویشناک حالت میں ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ ایم ایس سول ہسپتال نے بتایا ہے کہ رات سے اب تک 36 افراد کو اسپتال لایا گیا جن میں سے چوبیس دم توڑ گئے اور چار کی حالت نازک ہے جبکہ تیرہ افراد کو طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ پولیس نے شراب بیچنے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا اور ابھی تک کسی ملزم کو بھی پکڑا نہیں جا سکا۔ زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی خبر پہلی بار سامنے نہیں آئی۔ اگر موت کا گھناؤنا کاروبار کرنے والوں کےخلاف  ایکشن لیا جائے تو قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔