Thursday, May 9, 2024

ٹنڈو محمد جان میں فٹبال ٹورنامنٹ، 4 شہروں کی لڑکیوں نے صلاحیتوں کا لوہا منوایا

ٹنڈو محمد جان میں فٹبال ٹورنامنٹ، 4 شہروں کی لڑکیوں نے صلاحیتوں کا لوہا منوایا
January 14, 2020
ٹنڈو الہیار ( 92 نیوز) ٹنڈو محمد جان میں فٹ بال ٹورنامنٹ میں 4 شہروں کی لڑکیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ صنف نازک بھی کسی سے کم نہیں۔ کھیل کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ ایسا ہی موقع ملا ٹنڈو جام میں خواتین کو جہاں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، اور لڑکیوں نے خوب جوہر دکھائے۔ پولیس گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں کراچی ٹنڈو جام، نوابشاہ اور بدین کی لڑکیوں نے صلاحیتوں کو منوایا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل کراچی اور ٹنڈو جام کی ٹیمیوں کے درمیان کھیلا گیا ۔۔ جس میں کراچی کی لڑکیوں نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے ٹرافی اپنے نام کی۔ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور مطالبہ کیا ہے ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد جاری رہنا چاہے۔ اسپورٹس ڈائریکٹر آصف اقبال نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کروائے جائیں گے۔ اندرون سندھ میں خواتین پلیئرز میں کھیل کا جذبہ تو بہت ہے، لیکن کمی ہے تو صرف مواقع ملنے کی۔