Wednesday, May 1, 2024

ٹنڈو الہ یار میں نایاب گلابی رنگ کے بکروں نے دھوم مچادی

ٹنڈو الہ یار میں نایاب گلابی رنگ کے بکروں نے دھوم مچادی
July 30, 2020

ٹنڈو الہ  یار ( 92 نیوز)ملک بھر میں عید قربان پر خوبصورت بکروں کی خریدو فروخت کا سلسلہ جاری ہے، ٹنڈوالہ یار میں بھی ایک ایسا فارم ہاؤس ہے جہاں پر نایاب گلابی رنگ کے بکروں نے دھوم مچادی ہے۔

ٹنڈوالہ یار کے فارم ہاؤس میں  گلابی بکروں نے دھوم مچادی  ، ان خوبصورت بکروں کی خریداری کیلئے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص سمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹنڈوالہ یار کا رخ کرلیا۔

ایک ہی نسل کے گلابی بکروں پر دو سال محنت مشقت کر کے قربانی کے قابل بنایا جاتا ہے،  بچے بڑے سب ہی  خوبصورت گلابی بکروں کو خرید  کر گھر لے جانا چاہتےہیں۔