Sunday, May 5, 2024

ٹنڈو الہ یار : خواجہ آصف کے بیان کے خلاف ایم کیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ

ٹنڈو الہ یار : خواجہ آصف کے بیان کے خلاف ایم کیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ
June 16, 2015
ٹنڈؑوالہ یار(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مرکزی زون کے سامنے سینکڑوں کارکنان نے خواجہ آصف کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا نسل پرست نسل پرست خواجہ آصف خواجہ آصف کے نعرے بلند کئے گئے۔ اس موقع پر زونل انچارج نوید قائم خانی نے کہا کہ خواجہ آصف اپنا دیا ہوا بیان واپس لے اور قوم سے معافی مانگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کا فکر و فلسفہ دو فیصد مراعات یافتہ طبقے کے لئے ایک واضع چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم کے خاتمے کے لئے سازشوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی نمائندہ قوتوں نے ایم کیوایم کو اپنے رنگ میں رنگنے کی متعدد مرتبہ کوششیں کیں لیکن ہر مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد انہوں نے ایم کیوایم کو طاقت کے ذریعے ختم کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا۔ سازشوں کا یہ تسلسل کئی سال گزر جانے کے باوجود آج بھی اپنی پوری قوت کے ساتھ موجود ہے۔