Saturday, April 20, 2024

ٹمبر مافیا آف شورکمپنیوں کے مالکان سے بھی بڑے مجرم ہیں : عمران خان

ٹمبر مافیا آف شورکمپنیوں کے مالکان سے بھی بڑے مجرم ہیں : عمران خان
April 26, 2016
پشاور(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جنگل کاٹنے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں ٹمبر مافیا آف شور کمپنیوں والوں سے بھی  بڑے مجرم ہیں دس سال کے دوران دو سو ارب روپے کے درخت کاٹے گئے عمران خان نے پشاوریونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کا احتجاج نظرانداز کردیا۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے کپتان عمران خان پشاور میں پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کےلئے آئے تو صوبے میں جنگلات کی کٹائی پرٹمبر مافیا کو آف شور کمپنیوں کے مالکان سے بڑا مجرم قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ دس سالوں میں دو سو ارب روپے کے درخت کاٹ کرصوبے کو مالی اور ماحولیاتی نقصان پہنچایا گیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کی آمد پر پشاوریونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے اضاخیل نوشہرہ میں بوٹانیکل گارڈن پر محکمہ بلدیات نوشہرہ کے قبضہ کے خلاف احتجاج کیا۔ عمران خان احتجاج نظرانداز کرکے تقریب میں شرکت کےلئے چلے گئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ائندہ نسلوں کو بہتر پاکستان دینے کےلئے بلین ٹری سونامی منصوبے سے بڑا پراجیکٹ شروع کریں گے۔