Sunday, April 28, 2024

ٹماٹر 400 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا

ٹماٹر 400 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا
November 19, 2019
کراچی ( 92 نیوز) شہر قائد میں  ٹماٹر 400 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ،  درجہ دوئم کاٹماٹر ساڑےتین سےروپے فی کلو فروخت  ہورہاہے ۔ شہری کہتےہیں یہ وقت آگیا کہ سبزی خریدنا بھی  دشوار ہوگیاہے۔ لال لال ٹماٹر کی قیمت، چارسوروپے کلو ہو گئی ، شہری ٹماٹرخریدنے آتے ہی قیمت پوچھ کرچلےجاتےہیں ، کراچی سمیت ملک بھر کےشہری فی الحال مہنگےترین ٹماٹرہی خریدیں گے کیونکہ ایران میں احتجاج کی وجہ سےوہاں سےٹماٹروں کی کھیپ پاکستان نہیں آرہی۔ ٹماٹر کی قیمت سن کے شہری لال پیلے ہونے لگے ، مہنگائی کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرایادیا ، دکاندار بھی مہنگائی سے ناخوش نظر آئے کہتے ہیں کہ حکومت سستے ٹماٹر فراہم کرے تو سستا بیچیں گے ۔ کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی  ٹماٹر 260روپے سے280روپےفی کلو میں فروخت ہورہاہے۔