Tuesday, April 16, 2024

ٹریکٹر ٹرالی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 2افراد جاںبحق ایک زخمی

ٹریکٹر ٹرالی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 2افراد جاںبحق ایک زخمی
April 24, 2015
کندھ کوٹ (ویب ڈیسک)کندھ  کوٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی دھماکے کے باعث دو افراد جانبحق ہو گئے جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب سندہ بلوچستان سرحدی علاقے باہو نہر کے قریب ٹریکٹر ٹرالی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث زوردار دھماکے میں ٹریکٹر میں سوار دو افراد عمرو مرھٹو اور چچو نصیرانی جانبحق ہو گئے جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جس کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔