Sunday, September 8, 2024

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ناکام ادارہ بن چکا‘ بند کر دیا جائے: سینیٹر مانڈوی والا

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ناکام ادارہ بن چکا‘ بند کر دیا جائے: سینیٹر مانڈوی والا
March 16, 2016
کراچی (92نیوز) پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ٹڈاپ کی کارکردگی پر تنقید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی غیرفعال، ناکام اور بے مقصد ادارہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا یہ ادارہ خزانے پر بوجھ ہے‘ اسے فوری طور پر بند کر دینا چاہیے۔ یہ ادارہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے حکمت عملی پیش نہیں کر سکا۔ ٹڈاپ کے حالات اور کارکردگی پر شدید مایوسی ہوئی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ادارے کی ناقص کارکردگی سے برآمدات کم ہو رہی ہیں مگر ٹڈاپ حکام ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا حالات یہی رہے تووہ بورڈ ممبر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ ادارہ مقاصد حاصل نہیں کر رہا اورنہ ہی اس کے پاس کوئی پالیسی ہے۔