Friday, April 19, 2024

ٹریڈ روٹ پر موجود ڈیزل کے ٹرکوں کا داعش سے کوئی تعلق نہیں تھا  : جنگ مانیٹرگروپس

ٹریڈ روٹ پر موجود ڈیزل کے ٹرکوں کا داعش سے کوئی تعلق نہیں تھا  : جنگ مانیٹرگروپس
December 5, 2015
حلب(ویب ڈیسک)جنگ کو مانیٹر کرنے والے گروپس اور میڈیا رپورٹس نے روس کی جانب سے فضائی حملوں میں نشانہ بنائے جانے والے  ڈیزل  کے ٹرکوں کے بارے میں کہا ہے کہ ٹرک ٹریڈ روٹ پر تھے اور ان کا تعلق  داعش  سے نہیں تھا ۔ شام  کی  جنگ کو مانیٹر کرنے والے  گروپس اور میڈیا رپوٹس  کے  مطابق  روس نے جن  آئل   ٹینکرز پر  بمباری کی  وہ داعش کے نہیں تھے ۔نشانہ  بنائے گئے ٹینکرز  شام  کے تھے جو  حلب اور نیش سے منسلک ٹریڈ  روٹ پر سفر کررہے تھے۔ رپوٹس کے مطابق  تباہ ہونے والے ان ٹینکرز  کی فوٹیج  سے بھی ان کی لوکیشن کا پتہ چلتا ہے اور روس کی وزارت دفاع کی جانب سے نقشے پر  حملے والی جس جگہ کو دکھایا گیا ہے وہ فوٹیج سے مناسبت نہیں  رکھتی روس کی جانب سے  تین آئل ٹینکرز پر کئے جانے والے فضائی   حملے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔