Sunday, September 8, 2024

ٹرینی ڈاکٹرز کو ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی نہ مل سکا

ٹرینی ڈاکٹرز کو ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی نہ مل سکا
October 26, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ٹرینی ڈاکٹرز سے ٹیکس وصولی کےخلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کرنے سے انکار کردیا اور ایف بی آر کو نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے نوجوان ڈاکٹرز کی تنظیم وائی ڈی اے کی درخواست پر سماعت کی۔ کارروائی کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے یہ قانونی نکتہ اٹھایا کہ وظیفے سے ٹیکس وصول نہیں کیاجاسکتا۔ وکیل کے مطابق 25سوٹرینی ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں اور ایف بی آر نے ان کو ملنے والے وظائف سے ٹیکس کی کٹوتی شروع کردی ہے جو غیر قانونی ہے۔ تنظیم کے وکیل نے استدعا کی کہ ٹیکس کی کٹوتی پر عمل درآمد روک دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ایف بی آر کا موقف سنے بغیرحکم امتناعی جاری نہیں کر سکتے۔ لاہور ہائیکورٹ نے25نومبرکوایف بی آر سے جواب طلب کرلیا۔