Friday, May 17, 2024

ٹرینوں کا شیڈول دھند کے باعث بری طرح متاثر

ٹرینوں کا شیڈول دھند کے باعث بری طرح متاثر
December 30, 2019
کراچی  ( 92نیوز) دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثرہوا ہے،، دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثرہوا ہے ۔  کراچی میں نہ کوئی ٹرین وقت پراندرون ملک روانہ ہورہی ہےاور نہ اندرون ملک سےوقت پرکراچی پہنچ رہی ہے، کینٹ اسٹیشن پرمسافروں گاڑیوں کے انتطار میں بیٹھے ہیں ،کہتےہیں وزیرریلوےشیخ رشید کچھ توجہ اپنی وزارت پربھی دےلیں۔ ٹرینوں کا شیڈول  بہتر نہیں ہو رہا ۔ کوئی بھی ٹرین وقت پرنہ روانہ ہورہی ہےاورنہ وقت  پرپہنچ رہی ہے ۔ سردی میں مسافروں کو طویل انتظار کی زحمت اٹھانا پڑھ رہی ہے ۔ مسافرکینٹ اسٹیشن پرموجود ہیں لیکن  انہیں نہیں  پتا ٹرین کب آئے گی اور کب جائےگی ، مسافر وزیرریلوےسےناراض دیکھائی دیتےہیں کہتے ہیں کہ   شیخ  صاحب کوکچھ توجہ وزارت پربھی دینی چاہے۔ تیزگام،قراقرم،گرین لائن،شاہ حسین اور رحمان بابا ایکسپریس سمیت دیگرٹرینیں چھ سےآٹھ گھنٹےکی تاخیر سےکراچی کینٹ پہنچیں گی، آمد میں تاخیر کی وجہ سےان کی دوبارہ روانگی میں بھی تاخیر ہوگی۔