Sunday, May 12, 2024

ٹرینوں کا شیڈول آج بھی متاثر ، مسافر خوار

ٹرینوں کا شیڈول آج بھی متاثر ، مسافر خوار
February 3, 2020
لاہور ( 92 نیوز) ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول آج بھی بری طرح متاثر ہے جس کے باعث مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ، دوسری جانب محکمہ ریلوے اور انتظامیہ کئی ماہ سے  شیڈول بحال کرانے میں بری طرح ناکام ہے ۔ کراچی اور کوئٹہ  سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں آج بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ،  کراچی سے لاہور آنے والی گرین لائن ایکسپریس ایک  گھنٹہ 40 منٹ،تیز گام ایکسپریس ایک   گھنٹہ 10 منٹ لیٹ ، اکبر ایکسپریس ایک  گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے ۔ علامہ اقبال ایکسپریس ایک  گھنٹہ 30 منٹ ، وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس ایک  گھنٹہ 55 منٹ،پاک بزنس 2 گھنٹے 10 منٹ لیٹ ہے ۔ کراچی ایکسپریس ایک   گھنٹہ 45 منٹ،ملت ایکسپریس 5 گھنٹے 20 منٹ ، شالیمار ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ،فرید ایکسپریس ایک  گھنٹہ،جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے ۔ لاہور آنیوالی قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ،شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے  تاخیر کا شکارہے ۔