Wednesday, May 8, 2024

ٹرینوں کا شیڈول آج بھی بری طرح متاثر ، مسافر خوار

ٹرینوں کا شیڈول آج بھی بری طرح متاثر ، مسافر خوار
January 30, 2020
لاہور ( 92 نیوز)  ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول  آج بھی  بری طرح متاثر ہے جس کے باعث مسافر  بری طرح خوار ہو رہے ہیں ۔ اہور:ریلوے انتظامیہ کئی ماہ سے ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام ہو رہی ہے ،  کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں آج بھی  گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ،   شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ ،وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس 2 گھنٹے 55 منٹ،پاک بزنس 2 گھنٹے 45 منٹ لیٹ ہیں ۔ کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ، ملت ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ ، شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ  جبکہ خیبر میل ایک  گھنٹہ 10 منٹ تاخیر کا شکار  ہیں ۔ تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ لیٹ ، اکبر ایکسپریس ایک  گھنٹہ 30 منٹ،علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ ، فرید ایکسپریس ایک   گھنٹہ 20 منٹ،جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ  تاخیر کا شکار ہیں ۔