Friday, March 29, 2024

ٹریننگ سینٹر سعیدآباد کراچی میں افسران کی سختیاں، پولیس افسر جان سے گیا

ٹریننگ سینٹر سعیدآباد کراچی میں افسران کی سختیاں، پولیس افسر جان سے گیا
May 12, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں ماہ صیام میں بھی افسران کے دل میں رحم نہ آیا۔ طبیعت خراب ہونے کے باوجود سب انسپکٹر پر سختیاں کیں۔ بروقت طبی امداد نہ ملنے پر پولیس افسر نعمان داود چل بسا۔ سب انسپکٹر نعمان داود نے دوران تربیت طبیعت خراب ہونے کا بتایا۔ افسران نے نظر انداز کر دیا جس کے باعث طبیعت مزید بگڑ گئی اور بروقت طبی امداد نہ ملنے پر انتقال ہو گیا۔ سہولیات سے محروم پولیس ایمبولینس بھی کسی کام نہ آئی۔ نعمان داود کی موت پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ادھر ٹریننگ سینٹر سعیدآباد میں زیر تربیت اہلکاروں نے احتجاج کیا اور شکایتوں کے انبار لگا دیے۔