Friday, March 29, 2024

ٹرین ڈیڈ سٹاپ پر رکی تھی !!! 92نیوز نے بھانڈا پھوڑ دیا، خواجہ سعد رفیق بھی تصدیق کرنے پر مجبور ہو گئے

ٹرین ڈیڈ سٹاپ پر رکی تھی !!! 92نیوز نے بھانڈا پھوڑ دیا، خواجہ سعد رفیق بھی تصدیق کرنے پر مجبور ہو گئے
July 8, 2015
گوجرانوالہ (92نیوز) گوجرانوالہ ٹرین حادثے پر وزارت ریلوے کا ایک اور دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گوجرانوالہ ٹرین حادثے کے بعد کہا تھا کہ کھاریاں جانے والی سپیشل ٹرین کلیئرنس کےلئے حادثے کی جگہ سے پہلے منچھر چٹھہ کے مقام پر نہیں رکی تھی جبکہ 92نیوز ایک مرتبہ پھر حقائق عوام کے سامنے لے آیا۔ ٹرین کلیئرنس کےلئے ڈیڈ اسٹاپ منچھر چٹھہ کے مقام پر رکی یا نہیں؟ یہ کھوج لگانے کےلئے 92نیوز اس ریلوے کارکن کو ڈھونڈ لایا جس کی ذمہ داری ڈیڈ اسٹاپ پر رکنے والی ٹرین کے ڈرائیور سے پرچی وصول کرنا تھی۔ کارکن کے مطابق بدقسمت ٹرین یہاں رکی، پرچی بھی دی۔ واضح رہے کہ وزیر ریلوے نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرین کو ڈیڈ اسٹاپ پر جہاں رکنا تھا وہاں ڈرائیور نے بریک نہیں لگائے، مطلب دال میں کچھ تو کالا ہے جو ڈرائیور نے پل پر سے ٹرین گزارنے سے پہلے کلیئرنس رجسٹرڈ پر دستخط ہی نہ کئے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حادثے کی تحقیقات کیا رخ اختیار کرتی ہیں۔