Thursday, March 28, 2024

ٹرین مارچ حکومت گرانے کیلئے نہیں تھا، قمر زمان کائرہ

ٹرین مارچ حکومت گرانے کیلئے نہیں تھا، قمر زمان کائرہ
March 30, 2019

کراچی (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ پر تنقیدی نشتر چلانے کے بعد بلی تھیلے سے باہر آگئی ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیر اعظم عمران خان کے جلسہ گھوٹکی میں  خطاب کے رد عمل میں کہا کہ ٹرین مارچ کے طعنے دینے والے جان لیں کہ ہم حکومت گرانے نہیں ، اسکا رخ درست سمت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ  کون کہہ رہا ہے کہ انہیں چھوڑو ، مارچ کیا تو سب کو پتہ چل جائے گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے 8 ماہ میں  33 ہزار ارب کے قرض لئے گئے ، پیپلز پارٹی حکومت گرانے نہیں اس کا رخ درست کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے رد عمل دیا کہ نیازی صاحب کے اعلانات پر اعتبار نہیں ، عملی کام کر کے دکھائیں ، قوم جانتی ہے  عمران خان یو ٹرن لے لیں گے ۔

مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ  162 ارب کے منصوبے کون سے ہیں ،وہ تو بتائیں ، وفاقی حکومت نے کراچی والوں کو 162روپے بھی نہیں دیے ، وعدہ خلافیوں کے بعد کیسے بھروسہ کریں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ عمران خان کی ریاست مدینہ میں خزانے خالی ہوچکے، تھرپارکر سے الیکشن لڑنے والے شاہ محمود قریشی کو عوام ابھی تک ڈھونڈ رہے ہیں۔