Friday, April 19, 2024

ٹرین مارچ حکومت گرانے نہیں ، اس کا رخ درست کرنے کی کوشش تھا ، قمر زمان ‏کائرہ

ٹرین مارچ حکومت گرانے نہیں ، اس کا رخ درست کرنے کی کوشش تھا ، قمر زمان ‏کائرہ
May 19, 2019

کراچی (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ پر تنقیدی نشتر چلانے کے بعد بلی تھیلے سے باہر آگئی ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیر اعظم عمران خان کے جلسہ گھوٹکی میں  خطاب کے رد عمل میں کہا کہ ٹرین مارچ کے طعنے دینے والے جان لیں کہ ہم حکومت گرانے نہیں ، اسکا رخ درست سمت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے رد عمل دیا کہ نیازی صاحب کے اعلانات پر اعتبار نہیں ، عملی کام کر کے دکھائیں ، قوم جانتی ہے  عمران خان یو ٹرن لے لیں گے ۔