Wednesday, April 24, 2024

ٹرین حادثہ،2گیٹ کیپرزاور ٹرین ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے : خواجہ سعد رفیق

ٹرین حادثہ،2گیٹ کیپرزاور ٹرین ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے : خواجہ سعد رفیق
January 6, 2017

 لاہور(92نیوز)لودھراں میں ٹرین نے ننھے پھولوں کو مسل کر رکھ دیا کمسن طلبہ سکول پہنچنے کے بجائے موت کی وادی میں اتر گئے وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہےجبکہ وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ گیٹ کیپرز اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے حادثہ دھند کے باعث پیش آیا یا غفلت سے، اس کا تعین کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق لودھراں میں ٹرین کے افسوسناک حادثہ پر وفاقی وزیر ریلویز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں حادثہ میں 8 اموات واقع ہوئیں۔ دو گیٹ کیپرز اور ٹرین ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انوسٹی گیشن سات روز میں مکمل ہو گی اور ابتدائی رپورٹ چوبیس گھنٹوں میں آ جائے گی ، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا یا غفلت برتی گئی، اس کا تعین کیا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے پندرہ لاکھ اور زخمیوں کیلئے 10 لاکھ کی سمری بھجوائی ہے۔ وزیر ریلویز کا کہنا تھا کہ ریلوے کو آئی سی یو سے نکال لیا ہے تاہم اسے ریجن کی بہترین سروسز میں شامل ہونے کے لیے پندرہ سال درکار ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لودھراں میں ٹرین اور رکشہ تصادم میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔ شہبازشریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔