Friday, May 17, 2024

ٹرین حادثہ کی ابتدائی تحقیقات میں دہشتگردی کے شواہد نہیں ملے : سعد رفیق

ٹرین حادثہ کی ابتدائی تحقیقات میں دہشتگردی کے شواہد نہیں ملے : سعد رفیق
July 2, 2015
گوجرانوالا(92نیوز)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے تاہم اس میں کوئی اور ہاتھ بھی ملوث ہوسکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے  پل کے خستہ ہال ہونے کی با توں کو بے بنیاد  قرار دے دیا۔ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والی  ٹرین پنوں عاقل سے کھاریاں جارہی تھی ٹرین میں موجود تمام افراد اور بوگیوں میں موجود سامان نکال لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں دھماکے یا دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے  تاہم  اس میں کسی اور کے ملوث ہونے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر  ریلوےکا کہنا تھا کہ پاکستان ایکسپریس کے گزرنے سے پہلے  ٹریک کو چیک کیا گیا تھا  اور  پاکستان ایکسپریس کا وزن اس ٹرین سے زیادہ تھا پل کے خستہ ہال ہونے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا  کہ ریلوے ٹریک کا سال میں  چار  بار تفصیلی معائنہ کیا جاتاہے حادثے کی وجوہات بہتر گھنٹے میں سامنے آنے کے بعد تمام  صورتحال  واضح ہوجا ئے گی۔