Friday, May 17, 2024

 ٹرین حادثہ میں 12جوان شہید ہوگئے،یونٹ کمانڈر عامر جدون بھی شامل تھے : آئی ایس پی آر

 ٹرین حادثہ میں 12جوان شہید ہوگئے،یونٹ کمانڈر عامر جدون بھی شامل تھے : آئی ایس پی آر
July 2, 2015
گوجرانوالا(92نیوز)ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی 4 بوگیاں نہر میں جاگریں جس کے باعث 12 جوان شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں یونٹ کمانڈرز لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون بھی شامل تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں کو کھاریاں لانے والی خصوصی ٹرین کی چار بوگیاں ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث نہر میں جاگریں جس کے نتیجے میں 12 جوان اور افسران شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون، کرنل راشد، کیپٹن عادل اور لیفٹیننٹ کاشف شامل ہیں،  حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں،جن میں آرمی ایوی یشن کے ہیلی کاپٹرز اور ایس ایس کی کے غوطہ خور شامل تھے جنہوں ریسکیو آپریشن کے دوران 80 جوانوں کو بچالیا جن میں پانچ زخمی بھی شامل ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 8 لاشوں کو بھی نکال لیا گیا ہے۔