Friday, May 10, 2024

ٹرین حادثات پر اعظم خان سواتی کا ایکشن، کراچی اور حیدرآباد ریلوے کے 9 افسران معطل

ٹرین حادثات پر اعظم خان سواتی کا ایکشن، کراچی اور حیدرآباد ریلوے کے 9 افسران معطل
June 10, 2021

کراچی (92 نیوز) ٹرین حادثات پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کراچی اور حیدرآباد ریلوے کے 9 افسران معطل کر دیئے۔

افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ملت اور سرسید ایکسپریس حادثے میں 6 جبکہ حیدر آباد میں خیبرمیل حادثے پر 3 افسروں کی معطلی ہوئی۔

معطل ہونے والے افسران میں محمد عمران ڈی ایم ای ٹو، غلام قادر لاکھو ڈی ایم ای ٹو شامل ہیں۔ قاضی شمس الدین پی ڈبلیو آئی، نہال خان اے ٹی او، عبدالعزیز اے ایم ای اور ابتسام الحسن سب انجینئر بھی شامل ہیں۔

کراچی ڈویژن میں حیدر آباد کے قریب گاڑی پٹڑی سے اترنے پر بھی 3 افسران فوری معطل کر دئیے گئے۔ ان میں شوکت علی شیخ ڈپٹی ڈی ایس کراچی، مجیب الرحمٰن ڈی ای این کراچی اور مسرور انور پی ڈبلیو آئی حیدر آباد شامل ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا ہے ٹریک نہ بدلا تو مزید حادثات ہو سکتے ہیں۔ اگر استعفی دینے سے زندگیاں واپس آسکتی ہیں تو تیار ہوں۔