Saturday, May 18, 2024

ٹرین بھی گزر جائیگی ، مارچ کے دن بھی تھوڑے ہیں ، پرویز الٰہی ‏

ٹرین بھی گزر جائیگی ، مارچ کے دن بھی تھوڑے ہیں ، پرویز الٰہی ‏
March 26, 2019

چکوال ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹرین مارچ پر تبصرہ کرتےہوئے  اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی ‏ نے کہا کہ ٹرین بھی گزر جائیگی جب کہ مارچ کے دن بھی تھوڑے ہی ہیں ۔

چکوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی ‏ نے بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرین مارچ والے کئی اسٹیشن چھوڑ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیروترقی کے نئے دور کا جلد آغاز ہونے جا رہا ہے اور حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرےگی۔