Friday, May 10, 2024

ٹریلین ڈالر کا انفراسٹرکچر منصوبہ، امریکی صدر جوبائیڈن نے باضابطہ دستخط کردیئے

ٹریلین ڈالر کا انفراسٹرکچر منصوبہ، امریکی صدر جوبائیڈن نے باضابطہ دستخط کردیئے
November 16, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹریلین ڈالر کے انفراسٹرکچر منصوبہ پر باضابطہ دستخط کردیئے۔

ملکی ترقی کے وسیع منصوبے پر دستخط کیلئے وائٹ ہاؤس میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں نائب صدر، ڈیموکریٹس اور ری پبلکن رہنماء بھی شریک ہوئے۔

منصوبے کے تحت ملک بھرمیں سڑکوں، فلائی اوورزاور دیگر منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا۔