Monday, September 16, 2024

ٹریفک پولیس کو ان کے انعام کے پیسے نہ دلواسکا تو عہدے کا چارج چھوڑدونگا : ڈی آئی جی ٹریفک پولیس  امیر شیخ

ٹریفک پولیس کو ان کے انعام کے پیسے نہ دلواسکا تو عہدے کا چارج چھوڑدونگا : ڈی آئی جی ٹریفک پولیس  امیر شیخ
August 16, 2015
کراچی(92نیوز)ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کا کہنا ہےکہ ٹریفک پولیس کے انعام کے بیس لاکھ روپے منظور ہوئے تھے لیکن ابھی تک نہیں مل سکے، دوماہ میں اگر پیسے نہ دلا سکا تو احتجاجاً ڈی آئی جی ٹریفک کا چارج چھوڑ دونگا۔ تفصیلات کے مطابق لائسنس آفس میں پولیس افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھ کہ  21 اگست سے اسکول وینز کے خلاف آپریشن شروع ہوگا،اسکول وین میں سی این جی ، ایل پی جی سلنڈر ،اور اوور لوڈنگ کی ممانعت ہےاکیس اگست کے بعد سے اسکول وینز کے خلاف آپریشن شروع کردیا جائے گا۔ کوشش ہے ٹریفک پولیس کی ڈیوٹی ٹائمنگ زیادہ سے زیادہ 6 گھنٹے کروا دوں ، ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ نے کہا کہ ارادہ ہے کہ ٹریفک پولیس کے نام کے ساتھ جڑا پولیس کا لفظ نکلوا دوں۔ ٹریفک اہلکاروں کے پاس اسلحہ نہیں ہوتا وہ تو عوام کے دوست ہوتے ہیں۔