Saturday, April 27, 2024

ٹریفک پولیس فیصل آباد کے زیر اہتمام سائیکل ریلی کا انعقاد

ٹریفک پولیس فیصل آباد کے زیر اہتمام سائیکل ریلی کا انعقاد
October 28, 2020

فیصل آباد(92 نیوز) سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی جانب سے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد کم عمر ڈرائیورز کے موٹرسائیکل اور گاڑی کے استعمال کی روک تھام، دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کی بجائے سائیکل کے استعمال کو فروغ دینے بارے نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔

ٹریفک پولیس فیصل آباد کی جانب سے ریلی جناح کالونی بغدادی پارک سے تھانہ گلبرگ  تک نکالی گئی۔  ریلی میں سٹی ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس اور ریسکیو 1122 نے شرکت کی اور بچوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ،طلباء نے بھی اس کاوش کو فائدہ مند قرار دیا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے ریلی کا اہتمام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسکولوں میں سائیکل اور موٹر سائیکل پر آنا مگر آگاہی صفر ، اس لیے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ریلی کا مقصد طلباء کو ٹریفک قوانین سے روشناس کروانا ہے۔