Tuesday, May 14, 2024

ٹریفک پولیس اہلکار کا فلمی سین، شہری کی گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گیا

ٹریفک پولیس اہلکار کا فلمی سین، شہری کی گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گیا
October 18, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کا فلمی سین، ٹریفک پولیس اہلکار مبینہ طور پر ٹکر مار کر فرار ہونے والے شہری کی گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گیا۔ کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار نے کارسوارشہری کی جانب سے مبینہ طورپرٹکرمارکرفرارہونے پراس کی گاڑی کا تعاقب کیا، گاڑی نہ روکنے پر اہلکار بونٹ پر سوار ہو گیا۔ ٹریفک اہلکار نے گاڑی رکوا کر پہلے چلان کیا، پھر شہری کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا۔ غفلت اور لاپروائی کی دفعات کے تحت درج کئے گئے مقدمے میں شہری کو مفرور ظاہر کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس اہلکار کا موقف ہے کہ کار سوار شہری نے ٹکر بھی ماری اور گاڑی بھی نہیں روکی، جس پر اس نے بونٹ پر چڑھ کر گاڑی رکوائی۔