Friday, April 19, 2024

ٹریفک پولیس اہلکار نے شہری کو تھپڑ مار دیا

ٹریفک پولیس اہلکار نے شہری کو تھپڑ مار دیا
July 25, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں ٹریفک پولیس  مہم کے دوران عجیب وغریب واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں ، کبھی کوئی شہری ٹریفک پولیس کو للکارتا ہے تو کبھی کوئی ٹریفک  اہلکار شہریوں  کی بے عزتی کردیتا ہے ،پریڈی کے علاقے میں  بھی ٹریفک اہلکار نے شہری کوتھپڑ ماردیا۔ ٹریفک کی مہم میں اہلکار کبھی دباؤ میں تو کبھی آپے سے باہر نظر آرہے ہیں ،پریڈی کے علاقے میں ٹریفک  اہلکار نے شہری سے بدتمیزی کی، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ تھپڑ میں ماردیا۔ معصوم شہری تھپڑ کھاکر بھی خاموشی سے کھڑارہا ، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو حکام نے ایکشن لے لیا۔ ٹریفک  اہلکاراے ایس آئی محمد اشرف اعوان کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دےد یا ۔ گذشتہ روز ایک شہری نے گزری میں ٹریفک پولیس اہلکارکوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھی۔ شہری کوچند گھنٹوں بعد گرفتار کرکے لاک اپ کردیاگیاتھا۔