Wednesday, March 27, 2024

 ٹریفک وارڈنز کا ویگن ڈرائیور پر تشدد ،کوریج کرنے والے 92نیوز کے کیمرہ مین سے کیمرہ چھین کر تشدد کی ویڈیو ڈیلیٹ کردی

 ٹریفک وارڈنز کا ویگن ڈرائیور پر تشدد ،کوریج کرنے والے 92نیوز کے کیمرہ مین سے کیمرہ چھین کر تشدد کی ویڈیو  ڈیلیٹ کردی
May 15, 2015
لاہور(92نیوز)شاہدرہ چوک  کےٹریفک وارڈنز کا ویگن ڈرائیور پر تشدد میڈیا کو خبر ملنے پر کوریج کرنے پر وارڈنز  نے 92 نیوزکے کیمرہ مین سے کیمرہ چھین لیا اور تشدد کی ویڈیومٹا دی۔ تفصیلات کے مطابق افضل نامی شخص شیخوپورہ سے لاہور کی طرف سواریاں لے کر آ رہا تھا کہ جیاموسیٰ چوک پرٹریفک وارڈن نے اس کی ویگن کو روکا اور کاغذات مانگے، کاغذات پورے ہونے پر اس کا چالان کرنے پرڈرائیور نے چالان کی وجہ پوچھی توٹریفک وراڈنزبدتمیزی کرنے لگے کہ ہماری مرضی ہمارے پاس اختیار ہے اصرار کرنے پر پولیس وارڈنز طیش میں آگئے اور ویگن کے ڈرائیور افضل کو مارنا شروع کر دیا۔ جب92 نیوز کو خبر ملی توکیمرہ مین نے موقع  پر جا کر کوریج کی تو ٹریفک وارڈنز نے 92 نیوزکے کیمرہ مین سے کیمرہ چھین کر تشدد کیا  اورتمام فوٹیج بھی ڈیلیٹ کر دی۔