Wednesday, May 8, 2024

ٹریفک حادثے میں معذور نوجوان علاج کیلئے مسیحا کا منتظر

ٹریفک حادثے میں معذور  نوجوان علاج کیلئے مسیحا کا منتظر
July 20, 2020

قمبر ( 92 نیوز) سندھ کے ضلع قمبر کا 24 سالہ نوجوان راحیل خانزادہ ایک ٹریفک حادثے میں چلنے پھرنے سے قاصر ہوگیا، غریب والد اپنے جوان بیٹے کے علاج کے لیے کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔

کبھی کبھی کچھ حادثے ایسے ہوتے ہیں جن میں متاثر تو گھرانے کا ایک فرد ہوتا ہے لیکن سسکنے پر مجبور پورا خاندان ہوجاتا ہے، یہ کہانی نہیں ، بھیانک حقیقت ہے  قمبر کے 24سالہ نوجوان  راحیل خانزادہ کیجو ریڑھی لگاکر اپنے گھرکاخرچہ چلا رہا تھا لیکن 2سال پہلے ہونے والے ٹریفک

حادثے نے اسے چارپائی سے لگادیا۔

راحیل کی کمر متاثر ہوئی تو وہ چلنے پھرنے سے محروم ہوگیا ، بوڑھے باپ نے اپنی عمربھرکی جمع پونجی نوجوان بیٹے کے علاج پر لگادی لیکن کوئی افاقہ نہ ہوا۔

اب کنبے کی کفالت کی ذمہ داری بوڑھے ناتواں کندھوں پر آچکی ہے۔

متاثرہ نوجوان کے والد نےحکومت سے اپیل کی ہے  کہ ان کے بیٹے کا علاج کرایا جائے تاکہ وہ دوبارہ  اپنے گھر کا سہارا بن سکے ۔