Friday, May 17, 2024

ٹریفک حادثات ،بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت 17 افراد جاں بحق

ٹریفک حادثات ،بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت 17 افراد جاں بحق
April 30, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) ٹریفک حادثات میں  سابق صوبائی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت 17 افراد  جاں بحق ہو گئے ۔ لیگی رہنما اہلخانہ کے ہمراہ گوجرہ انٹر چینج کے قریب  ھادثے کا شکار ، دو بچے اور ڈرائیور  زخمی بھی ہوئے ۔ بلیغ الرحمان کی تیز رفتار گاڑی گوجرہ موٹر وے پر ٹائر پھٹنے کےباعث الٹ گئی، حادثے میں سابق صوبائی وزیرِتعلیم بلیغ الرحمن کی اہلیہ اور بیٹا جاں بحق جبکہ ڈرائیورسمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے وقت عظمٰی رحمان گاڑی چلا رہی تھیں جبکہ ڈرائیور فرنٹ سیٹ اور تینوں بچے پچھلی نشست پر بیٹھے تھے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دیگر ٹریفک حادثات میں سرگودھا سے راولپنڈی  آنے والی مسافر گاڑی تیز رفتاری کے باعث اسلام آباد ٹول پلازہ سے ٹکرا گئی ، حادثہ میں 12 مسافر  جاں بحق  اور 5 مسافر شدید  زخمی ہوئے ۔ [caption id="attachment_221532" align="alignnone" width="500"]ٹریفک حادثات‏ ٹریفک حادثات‏[/caption] ترجمان موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،  حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی کاٹ کر نکالنا پڑا۔ گاڑی میں 19 مسافر سوار تھے ۔جاں بحق  اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ڈیرہ غازی خان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 21 افراد جاں بحق

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور سمیت 19 افراد تھے جن میں سے ڈرائیور غائب ہے  ، جس کی  تلاش جاری ہے۔ ترجمان پمز   کے مطابق برن سنڑ میں لانے والے مسافروں کا 90 فی صد جسم جلا چکا ہے، جاں  بحق مسافروں میں دو خواتین دو بچیاں اور آٹھ مرد شامل ہیں ۔ دوسری جانب لاہور کے علاقے ڈیفنس میں حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔