Friday, May 17, 2024

ٹریفک اہلکار کی شہری کو دھکا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ٹریفک اہلکار کی شہری کو دھکا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
August 5, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں ٹریفک اہلکار کی ایک شہری کو دھکے دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،متاثرہ شخص کا کہنا ہے چالان ادا کردیا تھا، اس کے باوجود پولیس کا رویہ نامناسب تھا ۔ کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار آؤٹ آف کنٹرول  ہو گئی ، شہریوں سے بدسلوکی کے واقعات ختم نہ ہوسکے ، طارق روڈ میں ایک اور شہری ٹریفک پولیس اہلکاروں کا نشانہ بن گیا ۔ طارق روڈ ٹریفک پولیس چوکی کے اہلکاروں کی شہری سے بدسلوکی کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، ٹریفک پولیس کے 3 اہلکاروں نے شہری کو دھکے دیے ۔ اسی دوران ایک اور نوجوان قریب آیا، اور بیچ بچاؤ کروایا ۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے گاڑی کمپنی کی ہے، اور کالے شیشے ہونے کے باعث چالان بھی ادا کیا تھا ۔