Friday, May 3, 2024

ٹریزامے کا مستعفی ہونے کا عندیہ ، برطانیہ کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا

ٹریزامے کا مستعفی ہونے کا عندیہ ، برطانیہ کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا
March 28, 2019

لندن ( 92 نیوز) یورپ سے انخلاکےمعاملے پرہرطرف سے پسپائی کے بعدبرطانوی وزیراعظم ٹریزامے نےبریگزٹ کے اگلےمرحلےسےقبل مستعفی ہونے کاعندیہ دے دیا۔ان کے بعداگلا وزیراعظم کون ہوگا نام بھی سامنے آگئے۔

برطانیہ یورپ کاحصہ رہےگایانہیں  ، بریگزٹ ڈیل ہوگی یانہیں  ، فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا، لیکن وزیراعظم ٹریزامے  کیلئے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔

بریگزٹ ایشو پر مسلسل ناکامی نےوزیراعظم ٹریزامے  کو مایوس کر دیا ،کہتی ہیں ایک بارڈیل ہوجائےوہ اپناعہدہ چھوڑدیں گی۔

برطانوی میڈیاکےمطابق وزیراعظم ٹریزامے  نے اس حوالے سےاپنی پارٹی کوبھی  آگاہ کردیاہے۔

رپورٹس کےمطابق ٹریزامے  چاہتی ہیں بریگزٹ ڈیل طے پاجانےکےبعد اگلامرحلہ نیاوزیراعظم طےکرے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا نے نئے وزیراعظم کے حوالےسے پیش گوئیاں بھی شروع کردیں، رپورٹ کے مطابق مائیکل گوو،بورس جانسن،ڈیوڈ لی ڈنگٹن،جیریمی ہنٹ، جیکب ریس موگ،ڈومنیک راب، ساجدجاوید، ڈیوڈ ڈیوس، پینی موڑڈنٹ، اینڈریا لیڈسم اورعنبررڈ برطانیہ کی آئندہ وزیراعظم ہوسکتی ہیں۔