Thursday, April 18, 2024

ٹریزامے بریگزٹ ڈیل پر پارلیمانی ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں پھر ناکام

ٹریزامے بریگزٹ ڈیل پر پارلیمانی ارکان کی حمایت حاصل  کرنے میں پھر ناکام
March 13, 2019
لندن ( 92 نیوز) برطانوی وزیراعظم ٹریزامے بریگزٹ ڈیل پر پارلیمانی ارکان کی حمایت حاسل کرنے میں پھر ناکام ہوگئیں ، ارکان  پارلیمنٹ نےترمیم شدہ بریگزٹ ڈیل دوسری بار بھی مسترد کردی۔اپوزیشن لیڈر نے نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔ بریگزٹ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟فیصلہ ناہوسکا ، برطانوی پارلیمنٹ نےوزیراعظم ٹریزامے کی بریگزٹ ڈیل ایک بار پھر مستردکردی۔ دو سو بیالیس ارکان پارلیمنٹ نے ٹریزامے کی ترمیم شدہ ڈیل کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 391 ارکان نے مخالفت کی ،یوں برطانوی وزیراعظم کی ڈیل کو 149ووٹوں سے شکست کاسامناکرناپڑا۔ ووٹنگ کےبعدایوان سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم ٹریزامے کی آواز لڑکھڑا گئی،انہوں نے بمشکل بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایوان کے اس فیصلے پر بہت زیادہ دکھ ہوا ہے،۔ انہوں نے کہا ان کی خواہش ہے کہ برطانیہ یورپ سے ایک ڈیل کے ساتھ ہی الگ ہو۔ ٹریزامے کے بعد ایوان سےاپوزیشن لیڈرجیریمی کوربن نے بھی خطاب کیا ، ان کا کہنا تھاٹریزامےکاوقت ختم ہوچکا ،اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کرا دیے جائیں ۔ دوسری جانب یورپی یونین کے بریگزٹ کیلئےمذاکراتی  ٹیم کےسربراہ مائیکل بارنیئر کا کہنا ہے کہ  ڈیل کو یقینی بنانےکیلئے یورپ سےجوممکن ہوا اس نے کیا، مزیدتبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ترمیم شدہ بریگزٹ ڈیل مستردہونےکےبعد ارکان پارلیمنٹ آج نو ڈیل بریگزٹ پرووٹ ڈالیں گے اوراگرکامیابی  نہ ملی تو جمعرات کو بریگزٹ میں تاخیر یعنی آرٹیکل پچاس میں توسیع  کیلئے ووٹنگ کرائی جائےگی۔ منصوبےکےتحت برطانیہ کو16دن بعدیعنی29مارچ کویورپ سےالگ ہوناہے مگرکوئی نہیں جانتا کل کیا ہونے جارہا ہے۔