Friday, April 26, 2024

ٹریزا مے پارلیمنٹ کے اجلاس میں سخت دباو کے باوجود اپنے فیصلے پر قائم

ٹریزا مے پارلیمنٹ کے اجلاس میں سخت دباو کے باوجود اپنے فیصلے پر قائم
November 16, 2018
لندن (92 نیوز) برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے پارلیمنٹ کے اجلاس میں سخت دباو اور عدم اعتماد کے خدشے کے باوجود اپنے فیصلے پر ڈٹی نظر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو بھی دیکھ لیں گی۔ برطانوی وزیراعظم پارٹی پارٹی ایم پیز کے استعفی اور عدم اعتماد کے خدشے کے باوجود اپنے موقف پر قائم نظر آئیں۔ انھوں نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو بھی دیکھ لیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ جو راستہ انھوں نے چنا ہے  وہ ملکی سلامتی اور برطانوی عوام کے لئے بہترین ہے۔ ٹریزا مے کا کہنا تھا کہ لیڈر شپ سہی فیصلوں کا نام ہے نا کہ آسان فیصلوں کا ،ان کے خیال سے یہی ڈیل ہے جو اچھے نتائج دے گی اور یہ قومی مفاد میں ہے اور بطور  وزیراعظم   ان کی زمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی ووٹ کا احترام کریں۔ اس معائدے سے نا صرف ہم یورپین یونین کو سالانہ بڑی تعداد میں دی جانے والی رقم سے، یورپین کورٹ آف جسٹس  کی حد بندی سے بچ جائیں گے بلکہ ہم اپنی نوکریاں ، سیکیورٹی ، اور برطانیہ کے اتحاد کو بھی محفوظ کر سکیں گے۔