Friday, April 19, 2024

ٹریجڈی کنگ دلیپ  کمار کی آج 93ویں سالگرہ

ٹریجڈی کنگ دلیپ  کمار کی آج 93ویں سالگرہ
December 11, 2015
پشاور(92نیوز)برصغیر کے لیجنڈ اداکار اور ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار کی آج 93 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے پشاورمیں پیدا ہونے والے یوسف خان کے دلیپ کمار بننےتک کےسفر پر ایک مختصر نظر۔ تفصیلات کےمطابق 1944 میں جوار بھاٹا کے نام سے فلم میں کام کرکے فلمی  کیریئر کا آغاز کرنے والے برصٖغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے 11 دسمبر1922 کو پشاور کے علاقہ قصہ خوانی میں لالہ غلام سرور کے گھر میں آنکھ کھولی۔ یوسف خان اوائل جوانی میں ممبئی چلے گئے اورفلمی دنیا میں قدم رکھا۔ دلیپ کمار کے فلمی نام سے شہرت پانے والے اس عظیم اداکارنے 1949 میں رومانوی فلم "انداز " میں فن اداکاری کے جوہر دکھا کرفلم نگری میں قدم جمائے۔ اپنے کیریئر میں مجموعی طورساٹھ سے زائد فلموں میں اداکاری کرکے ٹریجڈی کنگ کا خطاب حاصل کیا۔ 1955 میں بننے والی فلم" دیوداس" اور 1960 میں " مغل اعظم " نے دلیپ کمارکو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اس زندہ لیجنڈ کی 93 ویں سالگرہ پرمداح ان کی صحت اور درازی عمر کےلئے دعا گو ہیں۔۔