Sunday, September 8, 2024

ٹرکش طیارہ استنبول ایئرپورٹ پر محصور 104 پاکستانیوں کو لیکر پاکستان پہنچ گیا

ٹرکش طیارہ استنبول ایئرپورٹ پر محصور 104 پاکستانیوں کو لیکر پاکستان پہنچ گیا
July 17, 2016
کراچی (92نیوز) ترکی میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی شروع ہو گئی ہے۔ ٹرکش ایئر لائن کی پرواز ٹی کے سیون زیرو ایٹ کے ذریعے ایک سو چالیس پاکستانی استنبول سے کراچی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سیکڑوں پاکستانی بھی ترکی کے استنبول ائیرپورٹ پر محصور ہو گئے تھے تاہم حالات معمول پر آنے کے بعد ان کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔ استنبول سے ٹرکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے سیون زیرو ایٹ کے ذریعے ایک سو چالیس پاکستانی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وطن لوٹنے والوں میں اکثر امریکا سے آتے ہوئے استنبول ائیرپورٹ پر پھنس گئے جبکہ کئی افراد سیروتفریح کیلئے ترکی گئے تھے جو پروازیں معطل ہونے کی وجہ سے پھنس گئے۔ وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ باغی فوجیوں کی یلغار کے وقت ترکی میں ہر طرف افراتفری کا عالم تھا۔ استنبول ایئرپورٹ پر ہزاروں افراد موجود تھے جو فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنتے ہی جان بچانے کے لئے ادھر ادھر بھاگتے رہے۔ ائیرپورٹ پر کھانے پینے کی چیزوں کی بھی قلت تھی۔