Friday, April 26, 2024

ٹرک ڈرائیور کے قاتلوں کو پکڑنے کی بجائے پولیس نہتے کشمیریوں پر پل پڑی

ٹرک ڈرائیور کے قاتلوں کو پکڑنے کی بجائے پولیس نہتے کشمیریوں پر پل پڑی
October 20, 2015
سرینگر(ویب ڈیسک)بھارت میں گنگا الٹی بہنے لگی ،مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ ٹرک ڈرائیور کو شہید کرنے والے شیوسینا کے اہلکاروں کو گرفتار کرنے کی بجائے  فورسز نہتے کشمیریوں پر پل پڑیں ، مشال ملک کے مطابق ان کے شوہرحریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے کربدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصہ سے حق خود ارادیت اور جذبہ حریت کو دبانے میں مصروف ہیں،ظلم کی داستان  تھمنے کا نام  نہیں لے رہی تواس ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے بھی چپ رہنے کو تیارنہیں۔ ٹرک ڈرائیور زاہد رسول بھٹ کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں جاری  کشیدگی میں اس وقت شدت آگئی جب حریت رہنما یاسین ملک کو ریلی کے دوران گرفتارکرلیا گیا  یاسین ملک شہید ڈرائیور کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے ان کے گھر جارہے تھے۔ یاسین ملک کے گرفتار ہوتے ہی  مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں مظاہرے شروع ہوگئے،سب سے بڑا مظاہرہ انت ناگ میں ہوا ،جہاں بھارتی فوج اور پولیس نے مظاہرین پر بدترین لاٹھی چارج کیا  اور آنسو گیس بھی پھینکی  سری نگر کے لال چوک سمیت دیگر علاقوں میں  کشمیری مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ نائنٹی ٹونیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یاسین ملک کی اہلیہ  مشال ملک کا کہنا تھا کہ ان کے شوہرکے ساتھ ساتھ  دیگر حریت رہنماؤں کو بھی  تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے یاسین ملک نے ٹرک ڈرائیور کی شہادت پر بھارتی فورسز کے خلاف چوبیس گھنٹے تک بھوک ہڑتال پر رہنے کا اعلان کیا تھا۔