Tuesday, May 21, 2024

ٹرک بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا ، دو مزدور جاں بحق

ٹرک بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا ، دو مزدور جاں بحق
October 23, 2019
اوکاڑہ ( 92 نیوز) اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر ریت اتارتے ہوئے  ٹرک بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا ، حادثے میں  دو مزدور موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر  ریت اتارتے ہوے ٹرک بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، ٹرک سے ریت اتارنے والے دو مزدور موقع پر جاں بحق ہو گے  ، ریسکیو 1122 نے  امدادی کارروائیوں  کے بعد نعشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ۔ ریسکیو 1122 کو  اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں  فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور  لاشیں ڈی ایچ کیو سٹی اسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیں ۔ جاں بحق افراد کی شناخت حسن مرتضیٰ اور خوشی مسیح کے نام سے ہوئی ۔