Friday, April 26, 2024

ٹرمپ کے مواخذے کو غیرآئینی قرار دینے کی قرارداد مسترد

ٹرمپ کے مواخذے کو غیرآئینی قرار دینے کی قرارداد مسترد
January 27, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے مواخذے کو غیرآئینی قرار دینے کی قرارداد مسترد کر دی۔

ریپبلکن سینیٹر رینڈ پال کی قرارداد کے حق میں 45 اور مخالفت میں 55 ارکان نے ووٹ دیا۔ سینیٹ ارکان سے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کیلئے غیرجانبداری کا حلف بھی لیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر کانگریس کی عمارت پر چڑھائی کے لیے حامیوں کو اکسانے کا الزام ہے جس پر ان کا مواخذہ کیا جارہا ہے۔ سینیٹ میں فیصلہ ہو گا کہ ڈونلڈٹرمپ کا مواخذہ ہو یا دوسری بار صدارتی امیدوار بننے سے روکا جائے؟ٹرمپ کے مواخذے کی باضابطہ کارروائی 8 فروری کو شروع ہو گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے کہ وہ امریکی تاریخ  میں واحد صدر ہیں جن کا نہ صرف دوسری بار مواخذہ کیا جارہا ہے بلکہ وہ پہلے امریکی صدر ہیں جن کا مواخذہ صدارت کا عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی کیا جا رہا ہے۔