Friday, May 10, 2024

ٹرمپ کے مقابل جوبائیڈن کا نام فائنل ہو گیا

ٹرمپ کے مقابل جوبائیڈن کا نام فائنل ہو گیا
August 19, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) امریکا کے صدارتی انتخابات ،  ٹرمپ کے مقابل جو بائیڈن کا نام فائنل ہو گیا، ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے دوران جو بائیڈن کے نام کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔

ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے دوسرے روز مختلف رہنماؤں نے ’’لیڈر شپ میٹرز‘‘ کے عنوان سے اپنی رائے کا اظہار کیا ،سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا کلیدی خطاب میں کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں امریکا دنیا کا لیڈر ہے، حقیقت یہ ہے کہ امریکا وہ واحد ترقی یافتہ ملک ہے جہاں بے روزگاری کی شرح تین گنا بڑھ گئی ہے، ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افرا تفری پھیلا دی ہے۔

کنونشن کے دوران دو سابق صدور بل کلنٹن اور جمی کارٹر، سابق خاتون اول مشل اوباما، سینیٹر برنی سینڈرز، ریپبلکن پارٹی کے سابق وزیرخارجہ کولن پاول سمیت اکثر رہنماؤں نے جو بائیڈن کو ٹرمپ کا حریف اور باضابطہ طور پر ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی توثیق کی۔

جو بائیڈن تیسری مرتبہ وائٹ ہاؤس پر حکمرانی کی دوڑ میں شامل ہوئے ہیں ، اس مرتبہ صورتحال اس لئے بھی زیادہ دلچسپ ہے کہ الیکشن کے ابتدائی مرحلے میں جو بائیڈن کی مخالفت کرنے والے رہنما اب انہی کو امریکا کا نجات دہندہ قرار دے رہے ہیں۔