Tuesday, May 21, 2024

ٹرمپ کے مشیر خاص کی امیر قطر سے ملاقات،مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور

ٹرمپ کے مشیر خاص کی امیر قطر سے ملاقات،مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور
September 3, 2020

دوحہ ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے داماد اورمشیرِ خاص جیرڈ کشنر کی امیر قطرسے ملاقات، شیخ تمیم بن حماد الثانی نے فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیا۔

امیر قطرشیخ تمیم بن حماد الثانی نے جیرڈ کشنر پر واضح کیا کہ فلسطین اسرائیل تنازع حل ہونے تک اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال نہیں ہوں گے، اسرائیل کو فلسطینی سرزمین سے قبضہ ختم کرنا ہوگا،،، ایسی فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

انہوں نے کہا کہ  قطر 2002 کی امن تجاویز پرعملدرآمد کے حوالے سے پرعزم ہے، تجاویز کی رو سے اسرائیل سے تعلقات صرف اسی صورت میں بحال  ہو سکتے ہیں کہ فلسطینیوں کو الگ ریاست دی جائے اور اسرائیل1967 جنگ میں زبردستی حاصل کئے گئے علاقوں کا قبضہ چھوڑ دے۔