Wednesday, May 8, 2024

ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ منصوبے کیخلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری، نوجوان شہید

ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ منصوبے کیخلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری، نوجوان شہید
February 8, 2020
رملہ (92 نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے، اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بدر احمد نامی نوجوان مغربی کنارے میں دوسرے فلسطینیوں کے ساتھ مل کر احتجاج کر رہا تھا، جب وہ اسرائیلی فوج کی گولی کا نشانہ بنا۔ بدر کی شہادت پر فلسطینی رنج وغم کا شکار نظر آئے اور زار و قطار روتے رہے۔ صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ منصوبے کے خلاف مظاہروں میں اب تک 4 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ فلسطینی  صدر محمود عباس پہلے ہی امریکا اور اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔